کسان پیکج ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،دیہی روڈ پروگرام اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور ،معاشی ترقی کا مقررہ شدہ ہدف حاصل کرنے کی مختلف کڑیاں ہیں، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا

جمعہ 26 اگست 2016 16:07

لاہور۔26 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کا مقررہ شدہ ہدف حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ہم اپنی مقامی پیداوار اور برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں، اس ضمن میں حکومت پنجاب اپنی بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہے،کسان پیکج ،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ،دیہی روڈ پروگرام اور پاک چائنا اکنامک کاریڈور سے متعلق سرگرمیاں اسی سلسلے کی مختلف کڑیاں ہیں،اس کے علاوہ اہم پروجیکٹس میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھانے کیلئے پہلے خود سرمایہ کاری کرنے کی کامیاب حکمت عمل بھی لائق تحسین ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو پنجاب کے ڈرائی پورٹ مالکان سے ملاقات کے دوران کیا،صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب صوبے کو کاروباری حضرات کیلئے پرکشش بنانے کے لیے بہترین انفراسٹریکچر اورمحفوظ ماحول فراہم کر رہے ہیں، آج ہمارے ہوٹل سرمایہ کاروں سے بھرے ہوئے ہیں ،بیرونی دنیا ہم پر اعتماد کر رہی ہے ایسے میں اپنے سٹیک ہولڈز کا تعاو ن ہمارے لیے بہت اہم ہے ،یہی وجہ ہے کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے تیار ہے ،تاہم انفراسٹریکچر ڈویلپمنٹ سیس کی وصولی میں پنجاب حق بجانب ہے کیونکہ اس کے عوض وہ تاجروں کو متعلقہ سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرائی پورٹ مالکان نے ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور ناجائز محصولات کی وصولی کو تجارت کے فروغ کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر سے درخواست کی کہ انھیں ایک ہی مد میں دوہرے اور تہرے ٹیکسوں کی ادائیگی سے نجات دلائی جائے، انہوں نے صوبے کی برآمدات میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈرائی پورٹ مالکان کو بتایا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے حکومت پنجاب کے ایف بی آر سے مذاکرات کاسلسلہ دوبارہ جڑ چکا ہے، امید ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے موقف کو سمجھتے ہوئے بہتر فیصلہ دے گی۔

متعلقہ عنوان :