پولیس کی روایتی سستی کے باعث ”انصاف تک رسائی پروگرام“ مخدوش ہونے لگا

رواں سال کے پہلے7ماہ میں 10203مقدمات میں سے4247 کے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے سستی برتنے والوں تھانوں میں صادق آباد کا پہلا،وارث خان دوسرا اور پیر ودھائی تھانے کا تیسرا نمبر

جمعہ 26 اگست 2016 15:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست۔2016ء) ضلعی پولیس رواں سال کے پہلے7ماہ میں ضلع بھر کے30تھانوں میں مجموعی طور پر درج 10203مقدمات میں سے محض4247 مقدمات کے چالان عدالتوں میں بھجوا کراپنی کارکردگی سے مطمئن ہو گئی پولیس کی روایتی سستی اور عدم دلچسپی کے باعث ”انصاف تک رسائی پروگرام“ بھی مخدوش ہونے لگا ضلع بھر میں 725مقدمات کے اندراج کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آنے والا تھانہ صادق آباد صرف283مقدمات کے مکمل چالان عدالتوں کو بھجوا کراپنی سست روی میں بھی پہلے نمبر پر رہا جبکہ 679مقدمات کے اندراج کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آنے والے تھانہ وارث خان نے364مقدمات کے چالانوں اور608مقدمات کے اندراج کے ساتھ تیسری پوزیشن کے حامل تھانہ پیرودھائی نے268مقدمات کے چالانوں کے ساتھ اپنی سست روی کا اعزاز بھی برقرار رکھاجبکہ ضلع راولپنڈی کے اکلوتے تھانہ ویمن میں پہلے6ماہ کے دوران درج ہونے والے5 مقدمات کے بعدجولائی میں ایک بھی مقدمہ درج نہ ہوا اور5مقدمات میں سے بھی4مقدمات ہی خارج کر دیئے گئے اورایک کا چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا گیارواں سال جنوری سے جولائی تک5956مقدمات کے مکمل چالان پیش نہ ہونے سے جیلوں میں موجود حوالاتی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے جبکہ ضمانتوں پر رہا ملزمان بھی عدالتوں کے چکر لگا کر تھک گئے ذرائع کے مطابق راول ڈویژن کے8تھانوں میں سے تھانہ سٹی میں درج ہونے والے کل222مقدمات میں سے 124کے مکمل چالان عدالتوں کے بھجوائے گئے، تھانہ گنجمنڈی میں درج242مقدمات میں سے136مقدمات کے چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے جبکہ7ماہ کے دوران 39مقدمات کے نامکمل اور31مقدمات کے عبوری چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے11کو التوا میں ڈال دیا گیا ،تھانہ رتہ امرال میں درج382میں سے 165مقدمات کے مکمل ،154نامکمل اور50عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے اسی طرح تھانہ پیرودھائی میں درج589میں سے صرف227مقدمات کے مکمل ،231نامکمل اور97عبوری چالان عدالتوں میں پہنچ سکے،تھانہ نیو ٹاؤن میں درج555مقدمات میں سے159مقدمات کے مکمل ،97نامکمل اور196عبوری چالانوں کے ساتھ24مقدمات اور40کو التوا میں ڈال دیا گیا ،تھانہ صادق آباد میں درج725مقدمات میں سے 303مقدمات کے مکمل ،84نامکمل اور167عبوری چالانوں کے ساتھ93کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ وارث خان میں درج679مقدمات میں سے364مقدمات کے مکمل ،131نامکمل اور111عبوری چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے جبکہ2مقدمات خارج کر دیئے گئے 6کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور50کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ بنی میں درج263مقدمات میں سے 138مقدمات کے مکمل ،54نامکمل اور45عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے7مقدمات خارج کر دیئے گئے 4کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور15کو التوا میں ڈال دیا گیا،ادھرپوٹھوہار ڈویژن کے 12تھانوں میں تھانہ سول لائن میں درج604مقدمات میں سے248مقدمات کے مکمل ،78نامکمل اور162عبوری چالان پیش کئے گئے جبکہ 67مقدمات خارج کر دیئے گئے8کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور41کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ مورگاہ میں درج212مقدمات میں سے 87مقدمات کے مکمل ،30نامکمل اور68عبوری چالان پیش کئے گئے جبکہ11کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ ائر پورٹ میں درج629مقدمات میں سے 287مقدمات کے مکمل ،55نامکمل اور187عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 25مقدمات خارج کر دیئے گئے28کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور47کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ کینٹ میں درج391مقدمات میں سے 137مقدمات کے مکمل ،22نامکمل اور186عبوری چالان عدالتوں میں پہنچ سکے جبکہ 2مقدمات خارج کر دیئے گئے 17کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور27کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ ریس کورس میں درج334مقدمات میں سے164مقدمات کے مکمل ،71نامکمل اور72عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ13مقدمات خارج کر دیئے گئے10کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور5کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ آر اے بازارمیں درج373مقدمات میں سے211مقدمات کے مکمل ،86نامکمل اور51عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 19مقدمات خارج کر دیئے گئے اور5کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ نصیر آباد میں درج358مقدمات میں سے 110مقدمات کے مکمل ،103نامکمل اور85عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ16مقدمات خارج کر دیئے گئے8کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور36کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ ویسٹریج میں درج262مقدمات میں سے109مقدمات کے مکمل ،70نامکمل اور67عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 3مقدمات خارج کر دیئے گئے 6کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور2کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ ٹیکسلا میں درج385مقدمات میں سے 149مقدمات کے مکمل ،87نامکمل اور101عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 9مقدمات خارج کر دیئے گئے 4کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور29کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ واہ کینٹ میں درج303مقدمات میں سے149مقدمات کے مکمل ،66نامکمل اور60عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 15مقدمات خارج کر دیئے گئے 4کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور11کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ واہ صدر میں درج کل395مقدمات میں سے 161مقدمات کے مکمل ،99نامکمل اور77عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ9مقدمات خارج کر دیئے گئے7کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور40کو التوا میں ڈال دیا گیاجبکہ راولپنڈی ضلع کے واحد تھانہ ویمن میں گزشتہ7ماہ کے دوران کل5 مقدمات درج ہوئے جن میں سے1مقدمہ کا مکمل چالان عدالت میں پیش کر دیا گیاجبکہ4مقدمات کینسل کر دیئے گئے اسی طرح صدر ڈویژن کے 10تھانوں میں سے تھانہ صدر بیرونی میں درج471مقدمات میں سے171مقدمات کے مکمل ،65نامکمل اور139عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 19مقدمات خارج کر دیئے گئے 10کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور54کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ روات میں درج297مقدمات میں سے82مقدمات کے مکمل ،53نامکمل اور109عبوری چالان عدالتوں میں پیش کئے گئے 14مقدمات خارج کر نے کے ساتھ10کا سراغ ہی نہ گایا جا سکا اور28التوا میں ڈال دیئے گئے،تھانہ چونترہ میں درج218مقدمات میں سے 56مقدمات کے مکمل ،54نامکمل اور47عبوری چالان عدالتوں کو بھجوائے گئے جبکہ 8مقدمات خارج کر دیئے گئے اور18کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ گوجرخان میں درج360مقدمات میں سے 204مقدمات کے مکمل ،69نامکمل اور75عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 7مقدمات خارج کر دیئے گئے 2کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور13کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ مندرہ میں درج156مقدمات میں سے 61مقدمات کے مکمل ،39نامکمل اور37عبوری چالان جبکہ5مقدمات خارج کر دیئے گئے5کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور9کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ جاتلی میں درج130مقدمات میں سے40مقدمات کے مکمل ،38نامکمل اور38عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ8مقدمات خارج کر دیئے گئے اور6کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ کلر سیداں میں درج175مقدمات میں سے 49مقدمات کے مکمل ،33نامکمل اور43عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ9مقدمات خارج کر دیئے گئے 6کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور13کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج59مقدمات میں سے 19مقدمات کے مکمل ،7نامکمل اور22عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 10مقدمات کو التوا میں ڈال دیا گیا،تھانہ مری میں درج246مقدمات میں سے64مقدمات کے مکمل ،36نامکمل اور107عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 4مقدمات خارج کر دیئے گئے 5کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور31کو التوا میں ڈال دیا گیااورتھانہ کہوٹہ میں درج217مقدمات میں سے 73مقدمات کے مکمل ،52نامکمل اور62عبوری چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے جبکہ 6مقدمات خارج کر دیئے گئے 9کا سراغ ہی نہ لگایا جاسکااور15کو التوا میں ڈال دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :