احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت

اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں ،وفاقی وزیر

جمعہ 26 اگست 2016 15:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے نیشنل لاجسٹک سیل کو سی پیک منصوبے کی لاجسٹک کے لئے ماسٹر پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے ان خیالات کا اظہار نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور خصوصا گوادر ، ڈی آئی خان ، رتوڈیرو اور سکھر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ خنجراب میں پاکستان کی طرف جدید اور بہتر ین ڈیزان کی بلڈنگ بنائی جائے جو سیاحت کے لئے لوگوں کو اپنی طرف کھنیچ سکے ۔۔ احسن اقبان نے مزید کہا کہ روڈ ، ریلوے اور این ایل سی مل کر ایک ایسا مربوط نظام بنائے کہ جس میں ایک دوسے سے مقابلے کی بجائے ایک دوسرے کی مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :