ریاض: جون کے مہینے میں 65 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے

جمعہ 26 اگست 2016 15:38

ریاض: جون کے مہینے میں 65 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : عمان میں صرف جون کے مہینے میں روزانہ دو افرادکی شرح سے ٹریفک حادثات میں اموات واقع ہوئیں۔نیشنل سنٹر فار سٹیٹکس اینڈ انفارمیشن ( این سی ایس آئی) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عمان میں جون 2016میں 65افراد جاں بحق جبکہ 234افراد شدید زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والوں میں 35عمانی شہری اور 30غیر ملکی شہری شامل ہیں۔ دن کے اوقات میں ہونے والے حادثات کی شرح55فیصد رہی۔ مسقط میں ٹریفک حادثات کی شرح 26.7فیصد رہی جبکہ البطیناء گورنریٹ میں حادثات کی شرح16.2فیصد رہی۔