غریب پیدا ہی امیر کی خدمت کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔ سینیٹر مسلم لیگ ن سردارمحمد یعقوب خان نصر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 15:33

غریب پیدا ہی امیر کی خدمت کرنے کے لیے ہوئے ہیں۔ سینیٹر مسلم لیگ ن سردارمحمد ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر سردار محمد یعقوب خان نصر نے کہا کہ غریب عوام امیر لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے ہی پیدا ہوئے ہیں۔ سردار محمد یعقوب خان کے اس بیان کے بعد عوام میں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیٹی کی میٹنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کچھ نمایاں خاندانوں کی جاگیر بن چکا ہے۔

اور یہاں پر لیے گئے تمام تر فیصلے بھی ان ہی خاندانوں کے مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کیے جاتے ہیں۔ سینیٹر تاج حیدر کی اس بات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر عثمان کاکڑ نے بھی ان کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ اللہ نے تمام انسانوں کو یکساں اور برابر پیدا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب حکومتی جماعت کے سینیٹر سردار محمد یعقوب نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غریب پیدا ہی امیر کی خدمت کے لیے ہوتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انہیں بیوروکریٹ کی سی زندگی گزارنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے سب کو یکساں پیدا کرنے کا عمل تو پارلیمنٹ میں بھی نہیں ہوتا جہاں قومی اسمبلی کے اراکین کو زیادہ اہمیت دیتے ہوئے انہیں فنڈز دئے جاتے ہیں جبکہ سینیٹرز کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوتا۔ سردار محمد یعقوب کے اس بیان پر عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :