چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا جعلی پرسنل اسسٹنٹ گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 15:27

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) اسلامپورہ پولیس نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے جعلی پرسنل اسسٹنٹ کو گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم عرفان خود کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا پرسنل اسسٹنٹ ظاہر کر کے لوگوں کو نوکری دلانے کاجھانسہ دے کر رقم بٹورتا اور غائب ہو جاتا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔