لاہور ائیرپورٹ پر یو پی ایس میں ہیروئن چھپا کر سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،2ملزم گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 15:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء لاہور ایئر پورٹ پر اے این ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔بتایا گیا ہے کہ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر اینٹی نارکوٹس فورس نے کروڑوں کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان یو پی ایس میں چھپا کر ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے تاہم سامان کی تلاش کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی کی 2کلو منشیات برآمد کر لی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش جاری ہے ۔

ملزم معروف حسین اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہا تھا تاہم ملزم کے دیگر تین سہولت کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :