ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ہائی پروفائل کیس نمٹانے کیلئے ایگزیکٹو بورڈ تشکیل دیدیا

بورڈ کے قیام کا مقصد ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں دوران تحقیقات کسی بھی دباؤ اور مداخلت کو روکنا ہے

جمعہ 26 اگست 2016 15:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) اینٹی کرپشن پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر (ر) مظفر علی رانجھا نے کرپشن کے ہائی پروفائل کیسزنمٹانے کیلئے ایگزیکٹو بورڈ تشکیل دیدیا ،ڈی جی اینٹی کرپشن کی سربراہی میں ایگزیکٹو بورڈ کے قیام کا مقصد ہائی پروفائل کرپشن کیسز میں دوران تحقیقات کسی بھی دباؤ اور مداخلت کو روکنا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بریگیڈئیر (ر) مظفر علی رانجھا کی سربراہی میں قائم بورڈ میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ڈائریکٹر لیگل اور متعلقہ ریجنز کے ڈائریکٹرز شامل ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن میں مختلف سرکاری محکموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے متعدد کیسز سالہا سال سے زیر التواء ہیں اور محکمے کے سربراہ نے ان کی تحقیقات کر کے انہیں منطقی نتیجے تک پہنچانے کا فیصلہ کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :