اسلام آباد فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کی قسمت کا فیصلہ پھر نہ ہوسکا

جمعہ 26 اگست 2016 15:24

اسلام آباد فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کی قسمت کا فیصلہ پھر نہ ہوسکا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) اسلام آباد کے تجارتی مرکز بلیو ایریا میں فائرنگ کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم سکندرکے مقدر کا فیصلہ جمعہ کو پھر نہ ہوسکا ۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث فیصلہ چھٹی بار موخر کر دیا گیا ۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ سنانا تھا ۔

(جاری ہے)

کئی گھنٹے تک اسلام آباد کو یرغمال بنانے والے ملزم سکندر کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کیا گیا تاہم فاضل جج سید کوثر عباس زیدی کی رخصت کے باعث ملزم کے مقدر کا فیصلہ چھٹی بار موخر کر دیا گیا ، انسداد دہشتگردی عدالت نو ستمبر کو بلیو ایریا فائرنگ کیس کا فیصلہ سنائیگی ۔ ملزم سکندر نے بندوق کے زور پر سولہ اگست دو ہزار تیرہ کو وفاقی دارالحکومت کے اہم تجارتی علاقے بلیو ایریا کو کئی گھنٹے تک یرغمال بنا ئے رکھا تھا ۔ ملزم سکندر پر آٹھ جنوری دو ہزار چودہ کو فرد جرم عائد کی گئی تھی

متعلقہ عنوان :