دبئی: غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ایشیائی شہری گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 15:15

دبئی: غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والا ایشیائی شہری گرفتار

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : دبئی پولیس نے ایک کاروائی میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ایشیائی شہری کو گرفتار کر لیاہے ۔ جمیرہ کے علاقے میں ایک روسی خاتون نے پولیس اسٹیشن فون کر کے بتایا کہ اس کے ساتھ کسی نامعلوم شخص نے زیادتی کی ہے ۔ دبئی پولیس فوراََ متعلقہ جگہ پہنچی جہاں روسی خاتون رہائش پذیر تھی۔

(جاری ہے)

خاتون نے بتایا کہ ملزم اسے گھسیٹ کر اپارٹمنٹ کے کونے میں لے گیا اس کے بعد اس سے جنسی زیادتی کی، خاتون مزید بتایا کہ اس نے میر ے پاس موجود رقم اور موبائل فون چھین کر بھاگیا ۔ پولیس نے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ملزم کی پہچان کی اور واردات کے کچھ گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون نے پولیس اسٹیشن میں ملزم کی شناخت بھی کر لی ہے۔