متحدہ میں کارکن کی کوئی حیثیت نہیں ‘الطاف حسین سے تعلق ختم کرکے فاروق ستارکاچلنامشکل ہوگا ‘قمر زمان کائرہ

جمعہ 26 اگست 2016 14:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماقمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ فاروق ستاراقرارکریں جوکچھ ہواوہ اس کاحصہ نہیں ،متحدہ میں کارکن کی کوئی حیثیت نہیں ‘الطاف حسین سے تعلق ختم کرکے فاروق ستارکوچلنامشکل ہوگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فاروق ستارکواندازہ ہے کہ وہ کام نہیں کرسکتے ،الطاف حسین کی باتیں نئی نہیں ،ماضی میں بھی متحدہ کے قائدنے اس سے زیادہ تلخ باتیں کیں ،فاروق ستارجوکہہ رہے ہیں یہ کافی نہیں، وہ اقرارکریں کہ جوکچھ ہواوہ اس کاحصہ نہیں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں کسی کارکن کی کوئی حیثیت نہیں ،فاروق ستارکامتحدہ کے قائدسے تعلق ختم کرکے چلنامشکل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :