شارجہ: غلط آپریشن کرنے پر نجی ہسپتال کو 900,000درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

جمعہ 26 اگست 2016 14:11

شارجہ: غلط آپریشن کرنے  پر نجی ہسپتال کو 900,000درہم ہرجانہ ادا کرنے کا ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : شارجہ کی مقامی عدالت نے ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو اماراتی شخص کا غلط آپریشن کرنے اور اسکی وجہ سے اماراتی شخص کو 50فیصد تک جسمانی نقصان پہنچنے پر 900,000درہم ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق اماراتی شہری کو ہرنیا کی تکلیف تھی ۔ جس پر ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کا مشورہ دیا۔

(جاری ہے)

لیکن آپریشن کروانے کے بعد بھی اسکی تکلیف میں کمی نہ ہوئی ۔بلکہ آپریشن کے نتیجے میں جسمانی طور پر 50فیصد تک اپاہج ہو گیا۔ اماراتی شخص نے ہسپتال ڈاکٹروں کی غلط تشخیص اور طریقہ علاج پر عدالت میں مقدمہ دائر کیاتھا۔ گزشتہ روز عدالت نے مقدمے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور میڈیکل ماہرین کی رپورٹ کی روشنی میں ہسپتال انتظامیہ کو900,000درہم جرمانہ عائد کر دیا۔