متحدہ قومی موومنٹ کے 32 دفاتر گرانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 14:11

متحدہ قومی موومنٹ کے 32 دفاتر گرانے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : متحدہ قومی موومنٹ کے 32 دفاتر گرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ کے دفاتر اسکولز، واٹر بورڈ اور پارک کی زمین پر قائم کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ کے 32 سیکٹر اور یونٹس آفس سرکاری اراضی پر قائم ہیں۔ جبکہ پی آئی بی ، سولجر بازار اور بریگیڈ میں متحدہ کے قائم دفاتر غیر قانونی ہیں۔ ایم کیو ایم کے دفاتر کو گرائے جانے کی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کا ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ کارروائی گلشن اقبال، گلستان جوہر ، نیوٹاؤن اور فیروز آباد میں جائے گی۔

متعلقہ عنوان :