دبئی:ایشیائی شہری نے 4000 درہم لے کر خادمہ کو جسم فروشی کے لیئے بیچ دیا

جمعہ 26 اگست 2016 13:44

دبئی:ایشیائی شہری نے 4000 درہم لے کر خادمہ کو جسم فروشی کے لیئے بیچ دیا

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : دبئی پولیس نے تین بنگلہ دیشی شہریوں کو کفیلوں سے بھاگ آنے والی دو غیر ملکی خادماؤں سے زبر دستی جسم فروشی کا دھندہ کروانے پر گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا۔ بنگلہ دیشی شہری نے دو غیر ملکی خواتین کو کفیلوں سے بھاگنے اور بہتر مستقبل کا لالچ دیا تھا۔ تاہم ان میں سے ایک خاتون کو ملازمت نہ ہونے پر جسم فروشی کرنے پر مجبور کیا اور اسے ایک پلمبر کے ہاتھوں بیچ دیا۔

خاتون نے بتایا کہ بنگلہ دیشی شہری نے اسے کفیل کے گھر سے بھاگنے کی ترغیب دی اور جب وہ اپنے کفیل کے گھر سے بھاگ کر اس کے پاس آئی تو وہ اسے ایک جگہ لے گیا جہاں پہلے سے ایک بنگلہ دیشی خاتون اور دو مرد موجود تھے ۔ میں نے خاتون سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ جس کے ساتھ تم آئی تھی وہ تمہیں یہاں 4000درہم لے کر بیچ گیاہے ۔

(جاری ہے)

اب بہتر یہ ہے کہ تم جسم فروشی کا دھندہ کرو یا رقم واپس کر و۔

لیکن میں یہ کام کرنے پر راضی نہ ہوئی۔جس پر وہاں موجود شخص نے مجھ پر تشدد کیا۔ اسی طرح دوسری غیر ملکی خاتون کے ساتھ بھی ہوا۔ دونوں خواتین موقع ملتے ہی ملزمان کے چنگل سے بھاگیں اور پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کروائی۔ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں ملزمان نے اعتراف کیاہے کہ انہوں نے دونوں خواتین کو زبردستی جسم فروشی پر مجبور کیا۔ مقدمے کا فیصلہ اگلی سماعت تک متوقع ہے ۔