احتساب عدالت نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا

جمعہ 26 اگست 2016 13:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) احتساب عدالت نے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) کے تفتیشی افسر نے کراچی میٹرک بورڈ کے چیئرمین انواز احمد زئی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا جس کے بعد عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم پر کرپشن اور غیرقانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں اور اس حوالے سے تفتیش کرنا ہے جبکہ ملزم کو حیدرآباد کی عدالت میں بھی پیش کیا جانا ہے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے انوار احمد زئی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے کارروائی کرتے ہوئے چیئرمین کراچی میٹرک بورڈ انوار احمد زئی کو ان کے دفتر سے حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :