ملتان میں مسافر وین کی سڑک کنارے کھڑے لوگوں کو ٹکر ‘ 7افراد زخمی ‘ ڈرائیور گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 13:26

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) بہاولپور بائی پاس کے قریب وین بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے افراد پر چڑھ گئی ۔اطلاعات کے مطابق بہاولپور بائی پاس کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ مسافر وین کی ٹکر سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا واقعہ کے بعد پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

متعلقہ عنوان :