چنیوٹ ‘فیس بک پرفرقہ ورانہ مواد اپ لوڈکرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 13:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) سی ٹی ڈی پولیس نے علاقہ رجوعہ میں کارروائی کے دوران فیس بک پر فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر علاقہ رجوعہ میں کارروائی کر کے گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم کے دوسرے بھائی کو بھی حراست میں لے لیا ۔ دونوں بھائی فیس بک پر فرقہ وارانہ مواد اپ لوڈ کرنے میں ملوث ہیں جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز ملزم کے بھائی اختر کو اسی جرم کی باداش میں گرفتار کیا گیا تھا اور آج دوسرے بھائی وقار کو بھی حراست میں لیا گیا ۔