کوئٹہ ‘ فاطمہ جناح ہسپتال میں مزید دو مریضوں میں کونگو وائرس کی تصدیق ہو گئی

جمعہ 26 اگست 2016 13:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں مزید مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج مزید دو مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے جس کے بعد انکے خون کے نمونے لیکر ٹیسٹ کیلئے بھجوا دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ ہسپتال میں دیگر چھ مریض مزید ایسے ہیں جو کانگو وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لائے گئے تھے جن کا علاج شروع کر دیا گیا تاہم ان میں ابھی تک کانگو وائرس کی موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیاکانگو انسولیشن وارڈ کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں کانگو کے مزید چھ مریض زیر علاج ہیں ۔