افغان یونیورسٹی حملہ ’تکنیکی شواہد نہیں ملے ‘ پاکستان نے افغانستان سے ثبوت مانگ لئے

جمعہ 26 اگست 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اگست ۔2016ء) پاکستان نے افغان حکام کو آگاہ کیا ہے کہ کابل میں امریکی یونیورسٹی پر حملہ کرنے والوں کے سرحد پار موجود لوگوں سے رابطے سے متعلق کسی قسم کے تکنیکی شواہد نہیں پائے گئے ‘افغانستان ثبوت فراہم کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی و ی کے مطابق افغان حکومت نے امریکی یونیورسٹی پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں ہونے کا الزام عائد کیا ‘ پاکستان کو 3 موبائل نمبرز کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ حملہ آور مبینہ طور پر حملے کے وقت ان نمبرز سے رابطے میں تھے۔سیکیورٹی ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ہم نے سرچ آپریشن کیا تاہم اس دوران کوئی شواہد نہیں ملے۔