پولیس نے بنک ڈکیتیوں‌سے بچنے کے لیے ’حل‘ نکال لیا

بنکوں مین موجود سکیورٹی عملے کی جانچ پڑتال تک بنک بند رکھے جائیں‌گے ۔ فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 13:19

پولیس نے بنک ڈکیتیوں‌سے بچنے کے لیے ’حل‘ نکال لیا

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : پولیس نے آئے روز بنک ڈکیتیوں میں ہونے والے بتدریج اضافے کے باعث بنک ڈکیتیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے پیش نظر سی پی او اسرار عباسی نے ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جاری کی گئیں ہدایات کے مطابق بنکوں میں موجود سکیورٹی عملے کی جانچ پڑتال تک بنکوں کو بند رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکم دیا کہ سکیورٹی عملے کی جانچ پڑتال تک بنک نہ کھولے جائیں۔ اسرار عباسی نے بتایا کہ جن بنکوں کی سکیورٹی موثر نہیں انہیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ بنک بند رکھنے کے احکامات حالیہ بنک ڈکیتیوں کے تناظر میں دئے گئے۔ علاوہ ازیں بنکوں میں موجود شیشے کے دروازوں اور کھڑکیوں کو ختم، کر کے لوہے کے دروازے لگانے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ باہر سے بنک کے اند نظر نہ آ سکے۔ خیال رہے کہ بنک ڈکیتیوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا تھا جس کی روک تھام کے لئے یہ احکامات جاری کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :