ابو ظہبی:50سیٹوں سے زائد کیپسیٹی والی کمپنی بسوں ،ٹرکوں کو رش کے اوقات میں شہر سے باہر کھڑاکرنے کا حکم

جمعہ 26 اگست 2016 13:17

ابو ظہبی:50سیٹوں سے زائد کیپسیٹی والی کمپنی بسوں ،ٹرکوں کو رش کے اوقات ..

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : ابو ظہبی ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری کردہ نئی ہدایات کے مطابق صبح 6:30سے لیکر 9بجے تک رش کے اوقات میں 50سیٹوں والی کمپنی بسوں اور بڑے ٹرکوں کو شہر کی اندرونی سڑکوں پر چلانا منع ہے۔ اس نئے قانون کا اطلاق 28سے بروز اتوار سے ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

ابو ظہبی سنٹرل آپریشن کے ڈائرکٹر جنرل علی خلفان الدھری کا کہنا تھا کہ اس نئے قانون کا مقصد شہر کی سڑکوں کو محفوظ بنانا ہے ۔ سکولوں کے کھل جانے سے بعد طالب علموں کو سکولوں میں پہنچنے میں تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑ سکے ۔انہوں نے تمام کمپنی بس ڈرائیوروں اور ٹرکوں کے ڈرائیوروں کو متنبع کیا ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں۔