ایم کیو ایم قائد کے بینرز اور تصاویر ان کے کارکنان ہٹا رہے ہیں۔ نبیل گبول

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 12:56

ایم کیو ایم قائد کے بینرز اور تصاویر ان کے کارکنان ہٹا رہے ہیں۔ نبیل ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : کراچی میں ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو سمیت دیگر علاقوں سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی تصاویر اور ان کے بینرز ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس کے پیچھے کون ہے تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد کا باب ختم ہو چکا ہے۔اردوپوائنٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم قائد کی تصاویر اور بینرز ان کے اپنے ہی کارکنان کی جانب سے ہٹائی جا رہی ہیں جو پاکستان کو اپنا ملک سمجھتے ہیں۔ کارکنان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان زندہ باد کے حق میں ہیں جبکہ قائد ایم کیو ایم نے پاکستان مخالف تقریر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :