وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے 4 نئی رگز خریدنے کی تجویز کی منظوری دے دی

جمعہ 26 اگست 2016 12:48

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے اور توانائی کے شعبے میں خودکفالت کے حصول کے لئے 4 نئی رگز خریدنے کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس منصوبے پر 41کروڑ 58لاکھ روپے سے زائد لاگت آئے گی۔ او جی ڈی سی ایل کے پاس اس وقت 9 رگز ہیں جو 55 سو میٹر گہرائی تک کھدائی کی صلاحیت رکھتی ہیں تاہم یہ 35 سے 40 سال پرانی ہیں۔ نئی رگز کی خریداری سے تیل اور گیس کی پیداوار کے شعبے میں نئے منصوبے شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :