نیپال میںمسافر بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 اگست 2016 12:47

نیپال میںمسافر بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے

کھٹمنڈو(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اگست۔2016ء) نیپال کے مشرقی پہاڑی علاقے میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 21 افراد ہلاک ہوگئے۔رپورٹس کے مطابق مسافروں سے بھری بس چاندنی بجینگ نامی گاو¿ں جارہی تھی، اسی دوران پہاڑی علاقے میں ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور دریائے ترشولی میں جاگری۔حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو کام کا فوری طور پر آغاز کیا جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو بس سے باہر نکالنا شروع کیا۔

مقامی ضلع سربراہ بینود پرکاش سنگھ نے بتایا کہ اس حادثے میں 21 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 16 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کارکنوں نے بس میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

بینود پرکاش سنگھ نے بتایا کہ امدادای سرگرمیوں میں کوشش کی گئی کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو پانی میں ڈوبی ہوئی بس سے جلدی نکال کر ان کی جان بچائی جا سکے، اسی وجہ سے کئی افراد کو بچانے میں کامیابی ملی۔

نیپال کے ہائی وے پر اس قسم کے حادثات عام ہیں جن کی بڑی وجہ خراب سڑکیں، خستہ حال بسیں اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔واضح رہے کہ اس ماہ کے آغاز میں نیپال کے پہاڑی سلسلے میں مسافروں سے بھری بس چڑھائی سے نیچے آگری تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم 33 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :