بولیویا : مذاکرات کے لیے آنے والے بولیویا کے نائب وزیر داخلہ کو قتل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 12:36

بولیویا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : بولیویا میں مظاہرین سے مذاکرات کے لیے آنے والے نائب وزیر داخلہ روڈولفو ایلانز کو مظاہرین نے قتل کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق کان کن مزدوروں کے قوانین کی تبدیلی کے لیے سراپا احتجاج تھے جب ان سے مذاکرات کے لیے آنے والے نائب وزیر داخلہ روڈولفو ایلانز کو اغوا کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

نائب وزیر داخلہ کے قتل کے بعد وزارت داخلہ نے اپنی پریس کانفرنس میں اس اقدام کو بزدلانہ اور وحشیانہ قرار دے دیا۔

قتل سے کچھ دیر قبل روڈولفو نے میڈیا سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور اپنے دوستوں سے ہمراہ ہوں اور یہ لوگ مجھ پر حملہ نہیں کر سکتے۔ تاہم بعد ازاں موصول ہونے والئی خبروں کے مطابق نائب وزیر داخلہ کا قتل ہوچکا ہے اور ایک ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر نے انہیں مردہ حالت میں دیکھا ہے۔ریڈیو کے ڈائریکٹر نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم نے نائب وزیر داخلہ کو مردہ حالت میں دیکھا تھا“۔

متعلقہ عنوان :