دبئی: آر ٹی اے کا مسافروں کی رہنمائی کے لیے 3ڈی میپ متعارف کروانے کا فیصلہ

جمعہ 26 اگست 2016 12:35

دبئی: آر ٹی اے کا مسافروں کی رہنمائی کے لیے 3ڈی میپ متعارف کروانے کا ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) مسافروں کی رہنمائی کے لیے نیا 3ڈی نقشہ متعارف کروانے کا فیصلہ کیاہے ۔نئے 3ڈی نقشے سے مسافروں کو شہر میں اپنی مطلوبہ بس ڈھونڈنا انتہائی آسان ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ موبیلٹی محمد العلی کا کہنا تھا کہ یہ ایک جدید طریقہ ہے۔ نیا میپ پہلے آرٹی اے کی ویب پورٹل www.rta.aeاورdbuaibus.com پر اپلوڈ کیاجائے گا۔ نقشے میں 3ڈی ڈایاگرام کی سہولت بھی دی گئی ہے. جس سے سیاحوں کو دبئی میں ٹوریسٹ مقام کا پتہ ملے گا۔ دبئی میں تمام خاص راسطوں کے لیئے نقشے پر خاص رنگ دیئے گئے ہیں۔نقشوں کو تمام بس بس شیلٹرز پر نصب کیا جائے گا۔