سارک ممالک گزشتہ 30 سال سے خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سارک خطے میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔وزیراعظم نوازشریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 26 اگست 2016 12:30

سارک ممالک گزشتہ 30 سال سے خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سارک ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اگست۔2016ء) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ سارک ممالک گزشتہ 30 سال سے خطے میں اقتصادی ترقی کے لیے پرعزم ہیں، سارک خطے میں قیام امن کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔اسلام آباد میں آٹھویں سارک وزرائے خزانہ کانفرنس کے دوسرے روز افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کانفرنس کے شرکاءکو خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ سارک خطے میں سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امید کرتا ہوں سارک ممالک جنوبی ایشیا اکنامک یونین کو ایک حقیقت بنائیں گے اور کسٹم تعاون، دہرے ٹیکس سے بچاﺅ اور معاشی اور مالی تعاون کے حوالے سے مفید تجاویز دیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ علاقائی سطح پر سماجی برائیوں پر قابو پانے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، سارک خطے میں قیام امن کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، خطے کی ترقی کے لیے ریل، روڈ اور فضائی رابطے لازمی ہیں۔

(جاری ہے)

سارک ممالک کے پاس بیش بہا ان چھوئے خزانے اور وسائل ہیں جن کا بہتر استعمال کرکے خطے کے عوام کو امن ، ترقی اور خوشحالی کےموقع فراہم کئے جا سکتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی شعبے میں مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان درست سمت میں گامزن ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان 9 اور 10 نومبر کو سارک سربراہ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :