اسلام آباد سے لاپتہ تینوں بہنیں لاہور سے برآمد

جمعہ 26 اگست 2016 12:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 اگست۔2016ء) اسلام آباد سے گزشتہ ہفتے غائب تین بہنیں لاہور سے برآمد کرلی گئیں ، تین لڑکے بھی پکڑے گئے ، لاہور مغل پورہ سے لاپتہ دو بہنیں خود ہی تھانہ پہنچ گئیں ، والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ لڑکیاں والدین کے سخت رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔ اسلام آباد کے علاقے سہالہ سے گزشتہ ہفتے لاپتہ ہونیوالی تین بہنوں کا ڈراپ سین ہوگیا۔

تینوں بہنیں اغوا نہیں ہوئی تھیں بلکہ اپنی مرضی سے گئی تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں بہنوں کو لاہور سے برآمد کیا گیا ہے۔ لڑکیوں کے ساتھ تین لڑکے شہزاد ، سہیل اور خوشی محمد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ مریم نور ، نجیبہ نور اور زینب نور پیر کو سکول جاتے ہوئے غائب ہوگئی تھیں۔ والد کی درخواست پر پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری طرف لاہور مغل پورہ سے لاپتا دو بہنیں خود ہی تھانہ مغل پورہ پہنچ گئیں۔ دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ گزشتہ روز والد نے درج کرایا تھا۔ لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ والدین کے سخت رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ پولیس نے 17 سالہ حنا اور 18 سالہ ثنا کو والدین کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :