لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر رانا ضیاءعبدالرحمن نے کہا ہے کہ کوئٹہ دہشت گردی کا واقعہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ،،دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 26 اگست 2016 12:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اگست۔2016ء) امریکی ریاست نیو جرسی میں پاکستانی کمیونٹی اور وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور ہائیکورٹ بار رانا ضیاءعبدالرحمن نے کہا کہ کوئٹہ اور پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف پوری قوم پاک فوج کی پشت پر کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ وکلاءکی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف قانون سازی کرانے کے لئے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے۔

دہشت گرد پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر قومی یکجہتی سے دہشت گردوں سے پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ینگ لائرز ایسویسی ایشن نیو جرسی کے کوآرڈینیٹر سید عاصم علی شاہ نے کہا کہ کوئٹہ واقعہ سے سمندر پار پاکستانی افسردہ ہیں،پاکستان سے دہشت گردی کے خلاف کومبنگ آپریشن بروقت فیصلہ ہے جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار کے سابق صدر رانا نعیم سرور،چوہدری وحید گجر ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر ینگ لائرز ایسویسی ایشن نیو جرسی کے کوآرڈینیٹر سید عاصم علی شاہ اور محمد آصف نے پاکستانی وکلاءکے وفد کو یادگاری سوئنئیر بھی پیش کیا ۔