قندیل بلوچ قتل کیس‘عدالت نے مزید 2 بھائی اشتہاری قرار

جمعہ 26 اگست 2016 12:07

قندیل بلوچ قتل کیس‘عدالت نے مزید 2 بھائی اشتہاری قرار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) عدالت نے ملتان پولیس کی درخواست پر قندیل بلوچ قتل میں ملوث مزید2 بھائیوں کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ملتان پولیس نے عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران قندیل کے 2 مزید بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قندیل بلوچ کے گرفتار بھائی محمد وسیم سے تفتیش کے بعدقتل میں دونوں کے ملوث ہونا ثابت ہو رہا ہے، انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیا لیکن وہ اب تک پولیس کے پاس نہیں پہنچے ہیں۔جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نیدونوں بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔عارف سعودی عرب میں مقیم ہیاور اسلم شاہین سرکاری ملازم ہے۔

متعلقہ عنوان :