کراچی‘ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں،گینگ وار کارندے سمیت 4 گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 12:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ لیاقت آباد سے گینگ وار کا کارندہ، ناظم آباد سے بھتہ خور جبکہ سمن آباد سے 2 ڈکیت پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

لیاقت آباد کے علاقے سی ون ایریا میں حساس اداروں کی نشاندہی پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے فاروق مایا کو گرفتار کرلیا، ملزم فاروق مایا تھانوں میں بم حملوں میں ملوث تھا۔

دوسری جانب ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور دانش عرف شمسی کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور بھتے کی پرچیاں برآمد ہوئیں۔ادھر سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈکیت گرفتار کر لئے، پولیس کے مطابق ملزمان امیر معاویہ اور یوسف اے ٹی ایم سے رقم لیکر نکلنے والوں کو لوٹ رہے تھے، ملزمان سے اسلحہ اور عوام سے چھیننے گئے 42 ہزار روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :