ایم کیوایم کے مبینہ غیرقانونی دفاتر کیخلاف ایکشن جاری

جمعہ 26 اگست 2016 12:03

کراچی/ حیدر آباد/ نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) ایم کیوایم کے مبینہ غیرقانونی دفاتر کے خلاف ایکشن تیزی سے جاری ہے۔ کراچی، حیدر آباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں ایم کیوایم کے کئی یونٹ اور سیکٹردفاتر گرادیئے گئے، بانی متحدہ کی تصاویر، بینرز اور پوسٹرز بھی ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے۔سیاسی دفاتر مسمار کیے جانے پر متحدہ کی رابطہ کمیٹی اور پارلیمنٹرینز نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاترگرادیئے گئے۔ رات گئے بھی پاکستان چوک پر واقع ایم کیو ایم کے دفتر کو سیل کردیا گیا۔احسن آبادمیں بھی یونٹ آفس کو منہدم کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق احسن آباد میں یونٹ آفس کمیونٹی سینٹر پر قبضہ کرکے بنایا گیا تھا، کمیونٹی سینٹر پر پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھن ، بھینس کالونی ، سچل ، ایئرپورٹ ، طارق بن زیاد سوسائٹی میں دفاتر گرائے گئے، قائد آباد مجید کالونی ، احسن آباد اور شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی دفاتر گرائے گئے۔

ایم کیو ایم کے گڑھ نائن زیرو اور مکا چوک سے متحدہ کے بانی کی تصویریں بھی ہٹادی گئیں اور مکا چوک کا نام تبدیل کرکیشہیدملت لیاقت علی خان چوک رکھ دیاگیاہے۔مکا چوک فاروق ستار کی میئر شپ کے دور میں 1991 میں قائم کیا گیا تھا۔حیدر آبادکے اہم مقامات سے جھنڈے اور ایم کیو ایم قائد کی تصویریں ہٹادی گئی ہیں۔سرکاری اداروں میں موجود متحدہ لیبر ڈویڑن کے دفاتر بھی ختم کردیے جائیں گے۔ادھر22اگست کی ہرزہ سرائی اور ہنگامہ آرائی میں ملوث رہنماو?ں اور کارکنوں کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں، جبکہ متحدہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر خریدی ہوئی پراپرٹی میں قائم کرے۔

متعلقہ عنوان :