نیویارک‘ٹائمز اسکوائر پر یوم آزادیِ پاکستان کی تقریب، ملیحہ لودھی کی شرکت

جمعہ 26 اگست 2016 11:58

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اگست ۔2016ء) نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان کی آزادی کی تقریب منائی گئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج میں کلوزنگ بیل بجائی۔

(جاری ہے)

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مسقل مندوب ملیحہ لودھی اور دیگر پاکستانی تاجروں اور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ملیحہ لودھی نے پاکستان کی معیشت کے متعلق خطاب کیا، موجودہ حکومت میں حاصل ہونیوالے معاشی سنگ میل کا ذکر کیا۔ ملیحہ لودھی نے نیویارک اسٹاک ایکسچینج نیس ڈیک کی کلوزنگ بیل بھی بجائی۔

متعلقہ عنوان :