ریاض: ہندوستانی ورکر نے اپنے ساتھی ہم وطن کو آہنی آلے سے قتل کر کر دیا

جمعہ 26 اگست 2016 11:55

ریاض: ہندوستانی ورکر نے اپنے ساتھی ہم وطن کو آہنی آلے سے قتل کر کر دیا

ریاض: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : سعودی دارلحکومت ریاض کے ضلع الفیصلیہ میں ہندوستانی ورکر نے اپنے ساتھ کام کرنے والے ہم وطن شہری کو آہنی آلے سے قتل کرکے لاش کو ثبوت چھپانے کی غرض سے آگ لگا دی۔ ریاض پولیس کو اس جرم کا پتہ اس وقت چلا جب فائر ڈپارٹمنٹ کے حکا م نے گودام میں لگنے والی آگ کے بارے میں کہاکہ یہ کسی شخص کی طرف سے جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

آگ بجھانے کے بعد گودام سے ملنے والی لاش کی فرانزک جانچ پڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

لاش کی جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ قتل ہونے والے شخص کو پہلے کسی نے آہنی آلے سے قتل کیا اور اسکے بعد اس کے بعد اپنا جرم چھپانے کے لیئے آگ لگا دی۔ پولیس تحقیقات میں پتہ چلا کہ مرنے والے شخص کا کسی ساتھی ورکر سے رقم کے لین دین پر تنازع تھا۔ پولیس ذرائع نے مزکورہ شخص کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کا قتل ہونے والے شخص کے ساتھ رقم کے لین دین پر تنازع تھا۔ اس نے قتل والے دن ساتھی ہم وطن کو پہلے چاقو کے وار کر کے قتل کیا اس کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی ۔ بعدازاں اس کے کمرے سے 3000سعودی ریال بھی چرالیئے ۔