وہاڑی ، مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق

جمعہ 26 اگست 2016 11:47

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) وہاڑی میں مسافر بس اور ایمبولینس میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق وہاڑی کی تحصیل میلسی کے نواحی علاقے کہروڑپکا روڈ پر کوٹ مظفر کے مقام پر تیز رفتار مسافر بس ایمبولینس پر چڑھ دوڑی ، تصادم کے نتیجے میں ایمبولنس ڈرائیور سمیت 2 افراد موقع جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایمبولینس مریض کو چھوڑکربہاولپورسے واپس آرہی تھی۔بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیاہے جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :