جمرود میں 3 افراد کی لاشیں برآمد

جمعہ 26 اگست 2016 11:47

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اگست۔2016ء) جمرود میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 افردا جاں بحق ہو گئے ہیں، نجی ٹیلی ویژن نے خاصہ دار فورس کے حوالے سے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا کی تحصیل جمرود کے نواحی علاقے شاکس میں پولیس کو 3افراد کی لاشیں ملی ہیں جنھیں نامعلوم افرد نے فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق تینو ں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جمرود ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔