پاکستان کے حق میں بولنے والی بالی وڈ اداکارہ رامیہ کی گاڑی پر حملہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 11:39

پاکستان کے حق میں بولنے والی بالی وڈ اداکارہ رامیہ کی گاڑی پر حملہ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : پاکستان کے حق میں بولنے والی بھارتی اداکارہ رامیہ کو پاکستان کے حق میں بیان دینا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے حق میں بیان دینے پر رامیہ کی گاڑی پر حملہ ہوا۔

(جاری ہے)

بھارتی شہر منگلورو میں مظاہرین نے رامیہ کی گاڑی کو گھیرا، اور گاڑی پر انڈوں کی برسات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس تمام تر صورتحال پر پولیس کو طلب کیا گیا جس نے رامیہ کو گاڑی سے نکال کر ائیر پورٹ پہنچایا۔ خیال رہے کہ رامیہ نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے پاکستان مخالف بیان کی مخالفت کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں بھی ہمارے جیسے ہی لوگ ہیں۔