جدہ:سعودی وزارت لیبر نے بے روزگارافراد کے لیے ویب سائٹ کا اجراءکر دیا

جمعہ 26 اگست 2016 11:28

جدہ:سعودی وزارت لیبر نے بے روزگارافراد کے لیے ویب سائٹ کا اجراءکر دیا

جدہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست 2016ء ) : سعودی وزارتِ عمل نے مختلف کمپنیوں میں پریشان حال ملازمین ،ورکرروں اور مزدوروں کے لیئے www.kawadir.com.sa کے نام سے نئی ویب سائٹ لانچ کر دی ہے ۔جس کے ذریعے غیر ملکی ملازمین اپناڈیٹا اپلوڈ کر کے کفیل یا نئی ملازمت ڈھونڈ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نئی سروس سے سعودی کفیل بھی ملازمین کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے کام کے مطابق ملازمین تلاش کر سکتے ہیں۔

اردو پوائنٹ کے مطابق وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ویب سائٹ ان غیر ملکی شہریوں جن کا اقامہ یا ورک پرمٹ ختم ہوگیا یا جنہوں نے مملکت میں آمد کے تین ماہ بعد بھی اقامہ حاصل نہیں کیا ۔ وزارتِ عمل کے حکام کا کہناہے کہ جو غیرملکی شہری بھی ملازمت کا خواہاں ہے اسے چاہیے کہ اپنی معلو مات ویب سائٹ پر فراہم کرے اور مطلوبہ میعار کی ملازمت حاصل کر لے۔