لاہور : مغل پورہ کی رہائشی لا پتہ بہنیں خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں

والدین کے سخت رویے کے سبب گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔ لڑکیوں کا موقف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 11:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : لاہور کے علاقہ مغل پورہ کی رہائشی دو بہنیں خود ہی پولیس اسٹیشن پہنچ گئیں ۔ پولیس اسٹیشن پر پہنچنے پر لڑکیوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ والدین کے سخت رویے سے تنگ آ کر گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ مغل پورہ سے لا پتہ ہونے والی دو بہنیں خود ہی تھانہ مغل پورہ پہنچ گئیں ۔ دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ گذشتہ روز ان کے والد نے درج کروایا تھا ۔ لڑکیوں نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ والدین کے سخت رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلی گئی تھیں ۔ پولیس نے 17 سالہ حنا اور 18 سالہ ثنا کے والدین کو پولیس اسٹیشن طلب کر کے لڑکیوں کو والدین کے حوالے کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :