قندیل بلوچ قتل کیس ، قندیل بلوچ کے دو بھائی اشتہاری قرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 اگست 2016 11:12

قندیل بلوچ قتل کیس ، قندیل بلوچ کے دو بھائی اشتہاری قرار

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اگست2016ء) : قندیل بلوچ قتل کیس میں قندیل کے دو بھائیوں کو اشتہاری قرار دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش کے دوران قندیل کے دو مزید بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دینے کی درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ قندیل بلوچ کے گرفتار بھائی محمد وسیم سے تفتیش کے بعد قتل میں دونوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں ۔ جس پر انہیں تفتیش میں شامل ہونے کا کہا گیا لیکن وہ تاحال پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ پولیس کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نےدونوں بھائیوں عارف اور اسلم شاہین کو اشتہاری قرار دے دیا۔عارف سعودی عرب میں مقیم ہےاور اسلم شاہین سرکاری ملازم ہے۔

متعلقہ عنوان :