سلمان بٹ کی دھماکہ خیز کارگردگی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 84 رنز کی شاندار اننگ جڑ دی

muhammad ali محمد علی جمعرات 25 اگست 2016 23:19

سلمان بٹ کی دھماکہ خیز کارگردگی، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 84 رنز کی شاندار ..

راولپنڈی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 اگست 2016ء) سلمان بٹ نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں 84 رنز کی شاندار اننگ جڑ دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا راولپنڈی میں آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لاہور بلیوز اور لاہور وائٹس کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا۔ میچ میں لاہور وائٹس نے سلمان بٹ کی شاندار 84 رنز کی اننگ کے بدولت 9 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی۔ سلمان بٹ کی جانب سے اپنی اننگ کے دوران 2 چھکے اور 13 چوکے لگائے گئے۔