لاہور، با رش کے با عث سڑکوں پر پھسلن ، 2بچوں اور 2خوتین سمیت 7افراد موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے زخمی

جمعرات 25 اگست 2016 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) صو با ئی دار الحکو مت میں با رش کے با عث سڑکوں پر پھسلن ، 2بچوں اور 2خوتین سمیت 7افراد موٹر سائیکلیں سلپ ہونے سے زخمی ، مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشہ روز شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سڑکوں پر ہونے والی پھسلن سے مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے ۔

(جاری ہے)

شہری محمد سلیم ، اسکی بیوی اور بچہ موٹر سائیکل پر بندیاں والا پل کے قریب رہائش پزیر اپنے سسرال جارہا تھا کہ چونگی امرسدھو کے علاقہ میں موٹر سائیکل سلپ ہونے سے تینوں زخمی ہو گئے ۔ شہری عثمان صدیق اپنی بیوی ستارہ بی بی اور 7سالہ بچی حمیرا عثمان کے ہمراہ ٹھوکر نیاز بیگ اپنے گھر جارہا تھا کہ ملتان روڈ سکیم موڑکے قریب موٹر سائیکل پھسل گئی جس سے تینوں زخمی ہو گئے ۔شہزاد رفیق نامی 25سالہ نوجوان تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے کاہنہ آلو والاپنڈ کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا ۔ تینوں واقعات میں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو قریب ہسپتالوں میں داخل کروایا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام شہریوں کو فارغ کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :