پاکستان رینجرز سندھ کا مفرور ملزم کی گرفتاری پر 50 لاکھ روپے کا اعلان

جمعرات 25 اگست 2016 22:59

کراچی ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) پاکستان رینجرز سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مفرور ملزم سید صفدر عرف یوسف حزیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حزیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان ولد سید اسد علی، اس کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی تلاش میں تعاون کریں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مفرور ملزم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کا سرغنہ ہے جو دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے اگر کسی کو اس کے بارے میں علم ہو تو فوراً رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر0316-2369996 ، ای میل ایڈریس [email protected] یا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر کال یا ایس ایم ایس دیں۔

مذکورہ مفرور کو گرفتار کرنے والے کو 50 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا اور اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :