وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی ورلڈ بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم کے دوبارہ انتخاب کی تجویز
جمعرات 25 اگست 2016 22:52
اسلام آباد ۔ 25 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 اگست ۔2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ورلڈ بنک کے صدر ڈاکٹر جم یونگ کم کے دوبارہ انتخاب کی تجویز دی ہے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈاکٹر جم یونگ کم کی عالمی اقتصادی بحالی‘ ترقی اور غربت کے خاتمے کے لئے قابل تعریف اور زبردست کارکردگی کے پیش نظر انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے دوبارہ ورلڈ بنک کا صدر منتخب کیا جائے۔
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ورلڈ بنک کی طرف سے تعاون کو سراہا اور پاکستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے ورلڈ بنک کے صدر کے کردار کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر کم پاکستان کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے پاکستان میں ترقی کے لئے قابل قدر تعاون کیا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کم کا عرصہ صدارت جون 2017ء میں ختم ہو رہا ہے۔ ورلڈ بنک کے آئندہ صدر کے لئے نامزدگی کا عمل شروع ہو چکا ہے۔
ڈاکٹر کم کی نمایاں خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے بھی صدر منتخب کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک حالیہ سالوں میں پاکستان کی ترقی کے سلسلے میں قریبی شراکت دار رہا ہے۔ بالخصوص گزشتہ تین سالوں میں مختلف شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے ورلڈ بنک نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.