متحدہ قومی موومنٹ میں ٹویٹ کرنے کیلئے بھی اجازت لیناپڑتی ہے ،بابرغوری

میں نے پاکستان زندہ باددل سے کیاتھا،پاکستان زندہ بادکے نعرے پرقائم ہوں پارٹی سے معافی بتائے بغیرٹویٹ کرنے پرمعافی مانگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 22:50

متحدہ قومی موومنٹ میں ٹویٹ کرنے کیلئے بھی اجازت لیناپڑتی ہے ،بابرغوری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 اگست ۔2016ء) ایم کیوایم کے راہنمابابرغوری نے انکشاف کیاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ میں ٹویٹ کرنے کیلئے بھی اجازت لیناپڑتی ہے ،میں نے پاکستان زندہ باددل سے کیاتھا،پاکستان زندہ بادکے نعرے پرقائم ہوں ،پارٹی سے معافی بتائے بغیرٹویٹ کرنے پرمعافی مانگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بابرغوری نے کہاہے کہ میں نے پاکستان زندہ بادکہنے پرمعافی نہیں مانگی ،پاکستان زندہ بادپرآج بھی قائم ہوں ،میں نے دل سے پاکستان زندہ بادکہاتھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی اوربتائے بغیرٹویٹ کرنے پرمعافی مانگی تھی کیونکہ ہم ٹویٹ کرنے سے پہلے پارٹی کوآگاہ کرنے کے پابندہیں ،اورہمیں ٹویٹ کرنے کیلئے بھی اجازت لیناپڑتی ہے