وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے مالاکنڈ میں تیسرے تحصیل بنانے اورآرایچ سی جولگرام کی آپ گریڈیشن کااعلان کردیا

جمعرات 25 اگست 2016 22:48

بٹ خیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے مالاکنڈ میں تیسرے تحصیل بنانے اورآرایچ سی جولگرام کی آپ گریڈیشن کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

اس بات کااعلان انہوں نے تھانہ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیاایم این اے جنید اکبرنے جلسہ کے موقع پراپنے خطاب میں مالاکنڈ کے مسائل بیان کئے اورکہاکہ اس وقت تحصیل بٹ خیلہ کی آبادی میں اضافہ ہواہے لہٰذاتحصیل بٹ خیلہ میں مزیدایک اور تحصیل بنادیاجائے جبکہ آرایچ سی کی آپ گریڈیشن وقت کااہم تقاضہ ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک نے ایم این اے جنید اکبرکی خواہش پرتحصیل ضلع مالاکنڈ میں تیسرے تحصیل بنانے کاباضابطہ اعلان کیاجبکہ آرایچ سی جولگرام کی آپ گریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی اس اعلان کے سبب شرکاء کی خوشی دیدنی تھی اوروزیرآعلیٰ کے اقدام کوبے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :