سوات ایکسپریس ووے کا تعمیر ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی نئی راہیں کھل دے گا اور اس سے ملاکنڈ ڈویژن کی تقدیر بدل جائے گی آج ملاکنڈ کے لیے تاریخی دن ہے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے لیے ایک خواب تھا جس کی آج تعبیر ملی ہے

سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخواعنایت اﷲ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 22:46

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اﷲ خان نے کہا ہے کہ سوات ایکسپریس ووے کا تعمیر ملاکنڈ ڈویژن میں ترقی کی نئی راہیں کھل دے گا اور اس سے ملاکنڈ ڈویژن کی تقدیر بدل جائے گی آج ملاکنڈ کے لیے تاریخی دن ہے یہ منصوبہ صوبائی حکومت کے لیے ایک خواب تھا جس کی آج تعبیر ملی ہے ۔

ایکنیک اجلاس میں چکدرہ تا چترال نیشنل ہائی ووے کے لیے 27 ارب روپے منظور ہوچکے ہیں ۔یہ اپر اور لوئر دیر کے لیے صرف ایک سڑک نہیں بلکہ اس سے ملاکنڈ ڈویژن کے لاکھوں عوام کو روزگار ملے گا اور اس کے دونوں طرف صنعتی بستیاں آباد ہوں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چکدرہ تا چترال روڈ کو بھی ایکسپریس ووے میں تبدیل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ملاکنڈ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

وہ سوات موٹر ووے کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔سینئر وزیر عنایت اﷲ خان نے کہاکہ ایکسپریس ووے کے تعمیر سے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور لاکھوں کی تعداد میں سیاح ملاکنڈڈویژن آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن مسلسل قدرتی آفات اور آپریشنوں کے زد میں رہا ہے اور ملاکنڈ ڈویژن پورے صوبے میں غربت اور پسماندگی کے لحاظ سے اول نمبر پر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایکسپریس ووے کے تعمیر سے یہاں پر روزگار کے مواقعے پید ا ہوں گے اور معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی ۔ سینئر صوبائی وزیر نے مطالبہ کیا کہ چکدرہ تا چترال روڈ کو بھی ایکسپریس ووے میں تبدیل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :