پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ، اگر مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے، نامعلوم نمبروں سے آنے والے فون پر کہا جارہا ہے کہ تم مصطفی کمال سے بھی بڑے غدار ہو اور تمہیں حال اس سے بھی برا ہوگا، دعا کرتا ہوں کاش کہ فاروق بھائی الطاف حسین اور اس پارٹی سے دوری اختیار کرلیں پھر انھیں گلے لگاؤں گا

ایم کیوایم کے سابق رہنما عامرلیاقت حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 25 اگست 2016 22:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) ایم کیوایم کے سابق رہنما عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں ، اگر مجھے قتل کیا گیا تو ذمہ دار الطاف حسین ہوں گے۔جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کے بعد مجھے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور اگر مجھے قتل کیا گیا تو اس کے ذمہ دار ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں جو ہنگامے ہورہے تھے میں ان کو روکنے کی کوشش کررہا ہوں لیکن یہ احسان فراموش لوگ ہیں، میں اس قوم کے لیے لڑتا رہا لیکن مجھے فون پر بوریوں کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ مجھے نامعلوم نمبروں سے آنے والے فون پر کہا جارہا ہے کہ تم مصطفی کمال سے بھی بڑے غدار ہو اور تمہیں حال اس سے بھی برا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں مہاجر کے لیے لڑتا رہا لیکن یہاں مہاجرکا کوئی مسئلہ نہیں، میں گزشتہ 3 ماہ سے صرف بے وقوف بنتا رہا اور الطاف حسین کی ناقابل برداشت باتیں سنتا رہا۔سابق متحدہ رہنما کا کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں کاش کہ فاروق بھائی الطاف حسین اور اس پارٹی سے دوری اختیار کرلیں اور اگر وہ وطن سے مخلص ہیں کہ تو ابھی پریس کانفرنس کریں اور کہیں کہ الطاف حسین سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کچھ بھی نہیں ہے یہ سب گیم پاناما لیکس کو بچانے کے لیے کیا جارہا ہے۔روق ستار کو متحدہ قائد سے واضح لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگا پھر ان کو میں اپنے گلے سے لگاؤں گاواضح رہے کہ الطاف حسین کے پاکستان خالف بیان کے بعد ڈاکٹر عامر لیاقت نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔