تحر یک انصاف نے لاہور کو تنظیمی لحاظ سے دوحصوں میں تقسیم کر دیا

دیہی حلقے کے صدرملک ظہیر عباس کھوکھر سیکرٹری اعجا زڈیال جبکہ ولید اقبال ایڈ وکیٹ شہری حلقے کے صدر اور حماد اظہر سیکرٹری جنرل ہوں گے

جمعرات 25 اگست 2016 22:46

تحر یک انصاف نے لاہور کو تنظیمی لحاظ سے دوحصوں میں تقسیم کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء) تحر یک انصاف نے لاہور کو تنظیمی لحاظ سے دوحصوں میں تقسیم کر دیا ‘ملک ظہیر عباس کھوکھر دیہی جبکہ ولید اقبال ایڈ وکیٹ شہری حلقے کے صدر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جاری نوٹی فکیشن کے مطابق تحر یک انصاف نے پارٹی میں لاہور کی تنظیم کے معاملے پراختلافات کے بعد پارٹی کو تنظیمی لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جسکے تحت شہری حلقے کے صدر ولید اقبال اور سیکرٹری جنرل حما د اظہیر جبکہ دیہی علاقوں کے صدر ملک ظہیر عباس کھوکھر اور سیکر ٹری اعجاز ڈیال ہوں گے جسکے کے لیے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :