چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن کا دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

جمعرات 25 اگست 2016 22:44

راولپنڈی/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 اگست ۔2016ء ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے دورہ روس کے دوران روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن سے ملاقات کی جس میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے دورہ روس کے دوران روسی ڈائریکٹر فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کارپوریشن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔